وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، افغان صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا،مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔اجلاس کو قومی سلامتی امور اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ افغانستان میں ہمیں امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔اسلام آباد میں کابل سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر افغان وفد سے مشاورت کی گئی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، پاکستان افغانستان کے لوگوں کی ترقی کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں آنے والے وقتوں میں امن مخالف عناصرپرکڑی نظررکھنا ہوگی جس پر وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔انہوں نے افغان وفد کے بارے میں بتایا کہ وفد میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہیں۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ ڈنمارک کے وزیرخارجہ سے بات ہوئی ہے، ڈنمارک کے لوگوں کا افغانستان سے محفوظ انخلا ہوچکا جبکہ پاکستان مزید پروازیں افغانستان بھیجنے کی کوشش کررہا ہے۔ افغانستان سے 380 غیر ملکی سفارتکار پاکستان پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں افراتقری کا خاتمہ چاہتے ہیں اور لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت ضروری ہے

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

15 mins ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

25 mins ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

33 mins ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

46 mins ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

58 mins ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

1 hour ago