حرا مانی کی کرینہ کپور کے مشہور ڈائیلاگ پر پیروڈی فینز کو بھا گئی، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اداکارہ کرینہ کپور کے مشہور ڈائیلاگ پر زبردست پیروڈی کی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں حرا مانی کو کرینہ کپور کے مشہور ڈائیلاگ پر پیروڈی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Aslam Mua. (@imranaslammua)


شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ویڈیو میں حرا مانی کرن جوہر کی مشہور فلم کبھی خوشی کبھی غم کا ایک مشہور ڈائیلاگ کہتی ہیں کہ کون ہے جس نے ڈوبارہ مڑ کر مجھے نہیں دیکھا اور بس کرو کہہ کر ہنسنے لگتی ہیں۔
34 2 1 300x240
اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا ۔


شئیر کی گئی تصاویر میں حرا مانی کو ساڑھی پہنے دیکھا گیا تھا جس میں وہ اور بھی زیادہ حسین لگ رہی تھیں۔انہوں نے اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ کسی کی خوشی میں خوش ہونا بھی اللہ کو بہت پسند ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جو قومی ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کی تھی۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ کیا بات ہے شاہ صاحب کی، کیا جیت تھی، پاکستانی ٹیم نے دل جیت لیا۔