حکومت پر سرکاری ٹی وی پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، پی ٹی آئی کا ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے وفاقی حکومت پر سرکاری ٹی وی پر مذہبی منافرت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد حکومت ہر نئے دن ایک نئے نچلا درجہ پر پہنچی ہے۔ پی ٹی وی پر مذہبی منافرت کیلئے استعمال کرنا انتہائی سنگین ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینڈی کرش اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ان کو کٹہرے میں لائیں گے۔
۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سربراہ عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگانے پر مریم نواز کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اس حوالے سے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کو ایسے نہیں جانے دیں گے، توہین مذہب کا الزام لگا کر پی ٹی آئی چئیرمین کی جان کو خطرے میں ڈالنے پر مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت شاید واحد حکومت ہے جو سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کے قوانین کا بے شرمی کے ساتھ کھلم کھلا استعمال کر رہی ہے۔مذہب کارڈ کا استعمال سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کی بہت شرمناک کوشش ہے۔مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن عمران خان کے وجود کو ختم کرنے کے لیے یہ جال بُن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایسے سوشل میڈیا پر ایسے ٹرینڈز کے پیچھے مریم نواز ہیں۔
مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے والے شیطان عوام اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں۔ اپنے ٹویٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر قرآنی آیات بھی ٹویٹر پر کیں۔
