پی ٹی آئی کےکو ن کونسے 15سےزائد اراکین اندر ہی اندرہمارے ساتھ موجود ہیں،ن لیگی رہنما عطا تارڑنے تہلکہ انگیز انکشاف کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے15 سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، پنجاب میں حکومت بنانا ہمارا حق تھا اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔رانا مشہود اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الٰہی سرکاری پیسہ اپنے علاقے میں لگا رہے ہیں، یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا ، آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں،یہ کمپنی اب نہیں چلنے والی، پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا تھا اور وہ یہ حق لے کر رہیں گے۔رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ڈاکوئوں کی حکومت ہے اور اس کا خاتمہ قریب ہے، پنجاب میں جلد مسلم لیگ (ن)کی حکومت قائم ہوگی۔انہوںنے کہا کہ پرویزالٰہی اپنے شہراورگائوں میں سرکاری پیسہ لگارہے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر شہروں کا کوئی حال نہیں ، صوبائی حکومت کو آٹا سستا کرنا چاہیے تھا لیکن انہیں جھوٹے مقدمے بنانے سے فرصت نہیں۔

Recent Posts

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

14 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

31 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

40 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

43 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

55 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

57 mins ago