ڈالر کے ریٹ میں ہوشربا اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ )انٹر بینک میں روپے کی قدر نہ سنبھل سکی،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے . آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا .

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر 68 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 235 روپےکا ہو گیا . دوسری جانب معاشی ماہرین نے رواں مالی سال کے دوران روپیہ کی

قدر مزید گر جانے کا امکان ظاہر کیا ہے . معاشی ماہرین کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت آئندہ چند روز کے دوران 230 سے 235 روپے کی سطح تک پہنچ سکتی ہے . جبکہ رواں مالی سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی اوسط قیمت 250 روپے رہنے کا امکان ہے . ماہرین کے مطابق دوست ممالک سے توقعات کے باوجود قرض نہ ملنے، ترسیلات زر اور ایکسپورٹس میں کمی آنے کی وجہ سے مارکیٹ میں روپے پر بہت زیادہ دبائو ہے . علاوہ ازیں تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے مسلسل کمزور ہورہا ہے . روپے کی کمزوری ملک کی معاشی و سیاسی حالات کی عکاسی کر رہی ہے اور اس پر دبائو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے . ڈالر240روپے سے213روپے ہونے کے بعد دوبارہ سنبھل رہا ہے اور اس میں روز برو ز اضافہ ہورہا ہے اور ایک ڈالر 231روپے سے زائد روپے میں فروخت ہورہا ہے . انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک نے اسٹیٹ بینک میں چند ارب ڈالر جمع کروانے کا وعدہ تاحال نہیں نبھایا . ملک میں ڈالر کی کمی روکنے کیلئے غیر ضروری درآمدات کے ساتھ ضروری درآمدات پر بھی پابندی عائید کی گئی جس سے اگست میں تین ار ب ڈالر کی درآمدات میں کمی ہوئی . مگر درآمدات کو زیادہ عرصہ تک روکناممکن نہیں . ایسے اقدامات کا فائدہ عارضی ہوتا ہے اور اگر روپے کوحقیقی بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے تو پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہونگی جو سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں