پی آئی اے کا کابل کے لیے آپریشن تاحال بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشل ائیرلائنز(پی آئی اے) کی جانب سے کابل کے لیے آپریشن تاحال بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاشقند جانے کیلئے پی آئی اے کی پرواز اب افغانستان کے بجائے چین کا فضائی روٹ استعمال کرے گی جبکہ چینی فضائی روٹ استعمال کرنے کا فیصلہ افغانستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کابل کی فضائی حدود بند ہونے سے تاشقند کی پروازوں کو پہنچنے کے لیے ایک گھنٹہ مزید لگے گا۔