قلات میں دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات

قلات(قدرت روزنامہ) قلات میں دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات . تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر قلات میں بم دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں .


میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ دستی بم حملے کے نتیجے میں ہوا . دستی بم حملے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 1 شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہو جانے کی اطلاعات ہیں . دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں