اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکی ڈالر کو مسلسل عروج اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا زوال کا سفر جاری ہے . آج پھر کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے .
انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 236 روپے کا ہو گیا ہے .
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں پہلے اضافہ ہوا، پھر وہ 156 پوائنٹس کم ہو کر 41615 پر آ گیا .
. .