مونس الہیٰ پنجاب میں پریشر گروپ بنانے کے حوالے سے سرگرم ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ پنجاب میں پریشر گروپ بنانے کے حوالے سے سرگرم ہو گئے۔سماء نیوز کے مطابق لودھراں ، شیخوپورہ ، نارروال ، جہلم اور دیگر اضلاع میں مونس الہیٰ نے کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق مونس الہیٰ اگلے انتخابات سے قبل 30 سے 35 لوگوں کا پریشر گروپ بنانا چاہتے ہیں، پریشر گروپ بنانے کا مقصد پنجاب میں اپنی علیحدہ شناخت بنانا ہے۔
مونس الہیٰ نے رہنماؤں کو ان کے کام ہنگامی بنیادوں پر کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔جب کہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین نے بھی پنجاب کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شافع حسین آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔
چوہدری شافع حسین کے حلقت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
چوہدری شافع حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری سالک اس وقت وفاقی وزیر ہیں۔ اس سے قبل چوہدری شافع والد اور بھائی کی انتخابی مہم میں فعال رہ چکے ہیں۔چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ خاندان کے کچھ لوگ سیاسی طور پر ساتھ نہیں چلنا چاہتے،پنجاب کا جنرل سیکرٹری پارٹی صدر کو کیسے ہٹا سکتا ہے؟کافی عرصے سے پنجاب کے مسائل کا علم ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کا جنرل سیکرٹری پارٹی صدر کو کیسے ہٹا سکتا ہے؟کامل علی آغا کے الفاظ غیرمناسب تھے، کامل علی آغا کے الفاظ پر انہیں نوٹس بھجوا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے پنجاب کے مسائل کا علم ہے، خاندان کے کچھ لوگ سیاسی طور پر ساتھ نہیں چلنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل بتایا گیا کہ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین نے پنجاب کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
