جنوبی پنجاب کے ارکان نے نئی پارٹی بنانے کی تیاری کر لی

(قدرت روزنامہ) جنوبی پنجاب کے ارکان نے نئی پارٹی بنانے کی تیاری کر لی . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان نے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کر دیا ہے جسے یہ دونوں رہنما لیڈ کریں گے .

پارٹی میں پی ٹی آئی کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے .
اس حوالے سے پی ٹی آئی اراکین سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہو گئے ہیں . یہ بھی بتایا گیا کہ 10 سال بعد جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑوں کی ملاقات ہوئی . جہانگیر ترین اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں ملاقات کی . جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پر ان کے عشائیہ میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہو گئی .
دونوں رہنما نے آئندہ سیاسی تعاون پر اتفاق اور آنے والے الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق کیا . خیال رہے کہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی سے قبل پی ٹی آئی کے اندر جہانگیر ترین گروپ سامنے آیا تھا، جہانگیر ترین نے مذکورہ رہنماؤں کے ساتھ الگ اجلاس بھی بلائے . تب سینئر صحافی صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا تھا کہ ہاانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی شروعات کر دی ہے .
ان لوگوں نے مل کر پی ٹی آئی میں ایک فارورڈ بلاک بنا دیا ہے . ارکان اسمبلی کیلئے عشائیہ ایک پاور شو تھا جس کا مقصد دراصل ایک نئی جماعت کی بنیاد رکھنا تھا . صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ اس نئی سیاسی جماعت میں مسلم لیگ ن کے لوگ بھی آئیں گے اور پی ٹی آئی کے وہ ٹکٹ ہولڈر جو الیکشن ہار گئے تھے وہ بھی اس پارٹی کا حصہ بنیں گے . اس کے علاوہ بہت سے الیکٹیبلز بھی اس جماعت میں آئیں گے یہ پنجاب کی سیاسی جماعت ہوگی اور پنجاب پر ہی اپنا فوکس کرے گی .
یہ لوگ پنجاب میں نقب لگائیں گے، اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے . ان کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی اتحاد کرے گی . جہانگیر ترین جن کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا اور ایف آئی اے میں ان کیخلاف انکوائری جا رہی ہے . انہوں نے پاور شو کرکےعمران خان واضح پیغام دیا

. .

متعلقہ خبریں