ڈی جی ہیلتھ سروسزکو عمران خان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا

پشاور(قدرت روزنامہ) عمران کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ پرڈی جی ہیلتھ سروسز کے پی عہدے سے فارغ۔خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گُل کو عہدے سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرصاحب گل نے عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کیےتھے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب گل 19اگست 2022کوڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسزاکیڈمی تعینات تھے، انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے خاندان سے متعلق توہین آمیزمیسج بھیجے اور ‘منیجمنٹ کیڈرایسوسی ایشن‘ کے نام والےگروپ میں میسج کرکے عمران خان کومذہبی وابستگی پربدنام کیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرصاحب گل نے اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ہدایات کے باوجود گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 25، 28 اور34اے کی خلاف ورزی کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 20 کے ڈاکٹر صاحب گُل کو ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسزرپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور ڈاکٹر سعید گُل کو ڈی جی ہیلتھ کی اضافی ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف کوئی بھی پیغام یا میسج نہیں کیا، محکمے نے زیادتی کی ہے، اس سے متعلق کچھ علم نہیں۔

Recent Posts

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سے حج 2024ء کے لیے پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کے لیے…

5 mins ago

پنجاب: پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں، طوفان کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے…

10 mins ago

(ن) لیگ خیبرپختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے، رکنیت سے مستعفیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی…

21 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی قیمتوں کا نئے نوٹیفکیشن آج ہی معطل کرکے حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی…

27 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ غیر آئینی ہے، جسٹس عائشہ ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا…

30 mins ago

دوران عدت نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت جج کی رخصت کے باعث 14مئی تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ…

31 mins ago