اسحاق ڈار تجربہ کار، ان کے آتے ہی ڈالر نیچے آ جائے گا، حنیف عباسی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تجربہ کار ہیں، آتے ہیں تو ڈالر نیچے آ جائیگا، تمام جنرلز محب الوطن ہیں تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، جو بھی آئے گا مملکتِ خداداد پاکستان کے لئے جان دے گا، شیخ رشید کے پائوں قبر میں ہیں سوشل میڈیا پر باتیں کرنا آسان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے متاثرین کے لیے ون بلینکٹ موومنٹ کا آغاز کردیا گیا، پانچ ہزار بلینکٹس و لحافوں کی پہلی کھیپ بلوچستان کیمتاثرین کے لیے روانہ کردی گئی۔امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ون بلینکٹ موومنٹ کے لیے 40 ہزار کمبل و لحاف اکھٹے کرلئے گئے ہیں ٹارگٹ ایک لاکھ کا ہے جو روزانہ پانچ ہزار کے حساب سے بلوچستان، سندھ ، کے پی کے متاثرین کے لئے روانہ کی جائیں گی۔
لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف سیلاب متاثرین کے لیے فکر مند ہیں، مہنگائی و حالات کے باوجود راولپنڈی کے تاجروں نے بہت تعاون کیا ،مہنگائی سے کوئی انکار نہیں پرائز انڈکس اوپر ہے اسحاق ڈار آ رھے ہیں، تجربہ کار ہیں ڈالر اسحاق ڈار کو دیکھ کر نیچے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہیں انکی آباد کاری ہونا ہے، پارلیمنٹ کو ڈیڑھ سال تک توسیع ملنی چاہئے،الیکشن 2024 میں ہونے چاہئیں تاکہ سیلاب زدگان کو آباد کیا جاسکے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے، تمام فوج تمام جنرل محب وطن ہیں۔

Recent Posts

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

2 mins ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

18 mins ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

23 mins ago

شعبہ صحت کے حوالے سے اقدامات: وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کی پذیرائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں عالمی…

29 mins ago

بلوچستان: سیکیورٹی پلان کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج 10 ویں روز بھی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سیکیورٹی پلان کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج 10 ویں…

37 mins ago

آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہےکہ ہم ناکام ہوچکے ہیں: شاہد خاقان

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ آئی ایم ایف کے پاس جانا اس…

42 mins ago