عمران عباس اداکارہ امیشا پٹیل سے شادی کرنے والے ہیں؟ بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف اداکارعمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔حال ہی میں عمران عباس اور امیشا پٹیل کی دبئی میں ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کئی ویڈیوز بنائیں۔


ویڈیوز دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی اس جوڑی کے حوالے سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔کچھ مداحوں نے اس جوڑی کو ایک ساتھ پسند کیا جبکہ کچھ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایک بھارتی مداح نے کہا کہ امیشا کی آنے والی فلم گدر کو منسوخ کرنے اور بائیکاٹ کرنے کا وقت آگیا ہے اور کچھ لوگوں نے سخت تبصرے بھی کیے ہیں۔اس سے قبل عمران عباس اور اداکارہ امیشا پٹیل کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

عمران عباس کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ امیشا پٹیل بھی موجود تھیں۔ویڈیو میں عمران عباس اور امیشا پٹیل بالی ووڈ کے مشہور گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر فلمی انداز میں ڈانس کر رہے تھے۔
اداکار نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی دوست امیشا پٹیل کے ساتھ میری پسندیدہ بالی ووڈ دھنوں میں سے ایک پر ہمارا فلمی انداز، جسے اصل میں بھی امیشا پٹیل پر ہی فلمایا گیا تھا جبکہ اسے گلوکار اُدیت نارائن اور الکا یاگنک نے گایا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین جہاں اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے تھے وہیں مداح اس بات پر حیران تھے کہ اس جوڑے کے درمیان قربت بہت بڑھ گئی ہیں۔
گزشتہ دنوں بھی عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیشا پٹیل کے ساتھ لائیو سیشن کیا تھا۔

اس موقع پر عمران عباس نے بتایا تھا کہ ماضی میں انہوں نے امیشا پٹیل کے ساتھ ایک فلم پر کام شروع کیا تھا لیکن وہ مکمل نہ ہوسکی۔اداکارہ امیشا پٹیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلمیں قوموں کو متحد کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وہ عمران عباس کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ لائیو سیشن کا مقصد محبت اور پیار کو پھیلانا ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

3 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

3 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

3 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

3 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

4 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

4 hours ago