کوئٹہ میں معروف ڈاکٹر کے تین بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں معروف ڈاکٹر کے تین بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا . یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے تینوں بھائیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا .

پولیس کا کہنا ہے کہ چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی واپس آ رہی تھی کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی .
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کا 20 سالہ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا شامل ہے . پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی . تینوں میتوں کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا . آئی جی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کر لی . انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں، ان لوگوں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے . مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں