کوئٹہ میں معروف ڈاکٹر کے تین بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں معروف ڈاکٹر کے تین بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے تینوں بھائیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی واپس آ رہی تھی کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کا 20 سالہ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا شامل ہے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔تینوں میتوں کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔آئی جی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کر لی۔انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں، ان لوگوں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں متعدد سرکاری اسکولوں کی وردی کا رنگ اور ڈیزائن تبدیل، والدین پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسکولوں کے بعد سرکاری اسکول کے پرنسپل نے بھی…

1 min ago

چمن پریس کلب کو بند کرنا اور صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی…

10 mins ago

پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 500 ارب روپے مختص کیے جائیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

15 mins ago

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

22 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

24 mins ago

عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا…

33 mins ago