آڈیو لیکس پر جے آئی ٹی بنائی جار ہی ہے،پہلے ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،شیریں مزاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس پر جے آئی ٹی بنائی جا رہی ہے لیکن پہلے ڈان لیکس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ورنہ یہ ایک اور فسانہ ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا نے بظاہر کہا کہ خفیہ اداروں نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کس نے بگنگ شروع کی؟اس حساس اور کلیدی سوال کی تحقیقات کون کرے گا؟انہوں نے کہا کہ باقی تمام سوالات اس بنیادی سوال سے ہی جڑے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم ہاؤس میں کوئی آلہ لگایا گیا ہے تو پھر یہ سیریس بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد آئے ، اس کا بندوبست کرلیا ہے ، اسے جگ میں بند کر کے اوپر سے ڈھکن بند کر دیں گے ، ریڈ زون کے تین مقامات کے علاوہ عمران خان اسلام آباد میں جہاں چاہے جلسہ کرسکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان کو سزا سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ تو وہ 10 مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو اگر لاڈلا نہ بنایا گیا تو توشہ خانہ کیس میں اسے سزا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آڈیو لیک پر بات تو کر رہا ہے مگر وہ القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ اور فرح گوگی کا تو جواب دیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا ہیک ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان آڈیو لیک پر گفتگو تو کر رہا ہے مگر وہ القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ اور فرح خان کا تو جواب دینے سے گریز کرتے ہیں۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

4 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

10 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

22 mins ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

34 mins ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

37 mins ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

43 mins ago