شہبازشریف اور مریم نواز کی نئی آڈیو : ‘ہر نیا دن ان لوگوں کو بے نقاب کررہا ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہر نیا دن ان لوگوں کو بے نقاب کررہا ہے .

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شہباز شریف اور مریم نواز کی نئی آڈیو پر کہا کہ ہر نیا دن ان لوگوں کو بے نقاب کررہاہے .

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت سیاست کا لازمی حصہ ہے، مسئلہ وہاں پیدا ہوتاہے، جب سیاسی مخالفت میں ملک کانقصان کیاجائے .

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ غریب طبقے کو صحت کے معاملے پر رلتے دیکھا، ہیلتھ کارڈ سے غریب عوام کو علاج کی بہترین سہولت مل رہی تھی .

ان کا مزید کہنا تھا کہ بغض عمران خان میں آپ غریبوں کی زندگیوں سےکھیل رہےہیں، اس طرح کی حرکتوں سے عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ رہا ہے .

علی محمد خان نے کہا کہ عوام سمجھیں گے سیاستدان صرف اپنے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں .

یاد رہے گذشتہ روز شہبازشریف اورمریم نوازکی ایک اور آڈیو سامنے آئی تھی ، جس میں کروڑوں پاکستانیوں کو علاج کی فری سہولت پر محروم کرنے کی گفتگو کی گئی .

مریم نواز نے وزیراعظم کو فنڈز کی کمی کابہانہ بنا کرعوام کیلئے ہیلتھ کارڈکوبندکرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہاعمران خان کےپاس دکھانے کیلئےصحت کارڈ کےعلاوہ کچھ نہیں .

آڈیو میں شہباز شریف کی مریم نواز سے مکالمے میں آواز غیر واضح ہے .

. .

متعلقہ خبریں