صدر عارف علوی کی وجہ سے اب تک لانگ مارچ نہیں ہو رہا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں ہونے والی گفتگو کی تصدیق کر دی، اب اس میں کوئی ابہام نہیں رہا۔جتنی آڈیو لیکس آ رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی ہیں۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کی 140 گھنٹے کی گفتگو دستیاب ہے۔
وزیراعظم کی اخراجات خود اٹھانے کی باتیں فراڈ ہیں، شہباز شریف غلط بیانی کر رہے ہیں۔شہباز شریف کے بس میں ہو تو یہ 10 سال الیکشن بھی نہ کروائیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات کی نہ تصدیق کر سکتا ہوں نہ تردید، انتخابات کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔صدر عارف علوی کی وجہ سے اب تک لانگ مارچ نہیں ہو رہا، وہ کوشش کر رہے ہیں، صدر مملکت اگر ناکام ہو گئے تو لانگ مارچ کے علاوپہ ہماری پاس کوئی آپشن موجود نہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو اچھی بات ہے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں ہونے والی گفتگو کی تصدیق کی دی ہے۔ یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، یہ ایک سکیورٹی لیپس ہے ، یہ ایک سوالیہ نشان ہے، کون پاکستان کے وزیراعظم سے وزیراعظم ہاؤس میں ملنے آئے گا ، وہ بات کرنے سے پہلے 100بار سوچیں گے، یہ وزیراعظم ہاؤس کی بات نہیں بلکہ ریاست کی عزت کی بات ہے، میں نے نوٹس لے رہا ہوں، ہائی پاور کمیٹی بنا رہا ہوں جو اس معاملے کی تہہ تک پہنچے گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نوازکے داماد نے آدھی مشینری عمران خان دور میں منگوائی تھی،مریم نواز نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی بلکہ ڈاکٹر توقیر نے بات کی، تو میں کہا کہ میں مریم نواز سے خود بات کروں گا۔مریم نواز نے داماد کیلئے کوئی سفارش نہیں کی ، مریم نواز نے مجھ سے کوئی سفارش کی اور نہ ہی میں نے کوئی فیور کی۔کیا فون پر کسی نے ہیروں اور کروڑوں کے لین دین کی بات سنی۔

Recent Posts

پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے

لاہور(قدرت روزنامہ) حكومت پنجاب نے 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردیے جن میں 7 لاہور…

7 mins ago

ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی

ملتان(قدرت روزنامہ) ڈیرہ غازی خان میں جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں…

14 mins ago

شادی کے لیے دولہا اپنی ہونے والی دلہن کو سمندرکی گہرائی میں لے گیا

رباط (قدرت روزنامہ) حال ہی میں مراکش کے ایک نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کی…

15 mins ago

چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک…

22 mins ago

مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی مالیاتی پوزیشن نے آئی ایم ایف کی جانب سے معیشت…

28 mins ago

سنجے دت کی 308 گرل فرینڈز ؟ لیکن یہ کیسے ممکن ہے، راج کمار ہیرانی کا ایسا انکشاف کہ ہنسی روکنا مشکل

ممبئی (قدرت روزنامہ) سنجے دت عرف ”سنجو بابا“ کی کسی زمانے میں ایک دو نہیں…

34 mins ago