بگ باس میں کروڑوں کا معاوضہ لینے کی افواہ پر سلمان خان کا ردّ عمل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے بھارت کے مشہور رئیلٹی ’شو بگ باس 16‘ میں کروڑوں کا معاوضہ لینے کی افواہوں پر ردّ عمل دیا ہے۔بھارت کے مشہور رئیلٹی ’شو بگ باس 16‘ کے حوالے سے افواہیں زیر گردش تھیں کہ سلمان خان اس شو کے لئے ایک ہزار کروڑ معاوضہ لے رہے ہیں۔
سلمان خان نے ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شو کے معاوضے سے متعلق بات کرتے ہوئے اس کی فیس ایک ہزار کروڑ لینے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے اتنے پیسے مل جائیں تو میں ساری زندگی کام نہ کروں۔سلمان خان نے شو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 12 سال کا طویل وقت ہوگیا ہے اور اب مجھے عادت ہوگئی ہے۔ یہ کھیل مجھے اچھا لگتا ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار نے ’بگ باس‘ کے نئے سیزن سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں پتا اس مرتبہ کیا ہوگا لیکن جو بھی ہوگا اچھا ہوگا۔ اس بار کا سیزن تیز اور غیر متوقع ہوگا۔ واضح رہے کہ سپر اسٹار سلمان خان 2010ء سے ’بگ باس‘ کی میزبانی کررہے ہیں۔