عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق اعظم خان کے ساتھ آڈیو لیک ہو گئی۔مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔
آپ کو یاد تو ہے آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا ڈیمارچ کر لیں۔وہ میں منٹس بنا لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے،بس اس کا یہ کام ہو گا،اس کا اینلیسز ادھر ہی ہو گا۔پھر انلیسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ پر ہوں،اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے۔ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں،دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے۔
۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی آڈیوز بھی لیک ہو چکی ہیں۔ لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر مریم نواز فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر تحریک انصاف حکومت کے صحت کارڈ منصوبے کو بند کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ لیک ہونے والی آڈیو میں مریم نواز مبینہ طور پر کہتی ہیں کہ عمران خان کے پاس صحت کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اسے بند کر دیں۔ جبکہ اس کے جواب میں وزیر اعظم مبینہ طور پر کہتے ہیں کہ یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات ہوں گی اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے، آڈیو لیکس سنجیدہ معاملہ ہے، عالمی لیڈر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے کہ یہاں بات کرنی ہے یا نہیں۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

4 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

4 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

5 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

5 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

5 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

5 hours ago