عمران خان کی آڈیو لیک سے ’سازش کابیانیہ‘ پھر بےنقاب ہوگیا، شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا عمران خان کی آڈیو لیک پر اپنے ردِعمل میں کہنا ہے کہ امریکی سائفر کے متعلق عمران خان کی آڈیو لیک سے ’سازش کا بیانیہ‘ پھر بےنقاب ہوگیا۔شیری رحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ’عمران خان سائفر کے مواد کا من پسند مطلب نکالنے کا منصوبہ بنا رہے تھے‘۔

اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ہم اب سائفر پر ’کھیلیں‘ گے، اگر یہ سازش تھی تو عمران خان ’کھیلنے‘ کی منصوبہ بندی کیوں کر رہے تھے؟

اُنہوں نے کہا کہ ’عمران خان سائفر کے معاملے پر 6 ماہ سے سیاست کر رہے ہیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’آڈیو لیک ایک ثبوت ہے کہ عمران خان نے سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا‘۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ’تحریک انصاف نے معمولی سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا گیا اور سازش کی گئی‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’ثابت ہو گیا مفروضی بیرونی مداخلت کا بیانیہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان نے ملک اور خارجی مفادات کو اپنی سیاست کی نذر کیا‘۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست بچانے کے لیے ملک کے خلاف سازش کی، وہ پاکستان کے مجرم ہیں‘۔

Recent Posts

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

9 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

18 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

30 mins ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

41 mins ago

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

49 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

59 mins ago