ڈینگی سے کراچی میں مزید دو افراد جاں بحق، سندھ میں 324 نئے کیس

کراچی / لاہور / راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ڈنگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے پارکوں اور عوامی مقامات پر آدھی آستین کی قمیضیں پہننے پر پابندی اور ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی سمیت دیگر اہم فیصلے کیے ہیں۔فیصلے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور چیف سیکریٹری عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کئے گئے۔اجلاس میں ڈنگی کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل، مانیٹرنگ، سرویلنس اوراعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا اورلاروا بر آمد ہونے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز پر غور کیاگیا۔ ۔دوسری جانب ملک بھر میں ڈنگی کے واری جاری ،کراچی میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔
راولپنڈی میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شکار افراد کی تعداد 106 ہوگئی۔ کراچی میں ڈینگی وائرس سے 2مزید ہلاکتیں ہوگئیں جس کے بعد رواں سال کراچی میں ہلاکتوں کی تعداد 35ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی سے ایک مرد اور ضلع شرقی سے ایک خاتون ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ محکمہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں 280افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔ مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں سندھ سے 324کیسز سامنے آئے ۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

2 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

2 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

2 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago