شہر قائد کا مطلع صاف رہنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر کراچی کا آج مطلع صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا مطلع صاف رہیگا جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج شہر کا مطلع صاف رہے گا البتہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔