بینک کھلتے ہی ڈالر دھڑم سے گرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کا اپنی قدر کھونے کا سلسلہ جاری ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے . آج صبح کاروباری دن کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے .

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر ایک روپے79 پیسے سستا ہو کر 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے .

دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے . ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا . مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں . مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے .

. .

متعلقہ خبریں