واٹس ایپ کے وہ خفیہ مگر انتہائی باکمال ٹرکس جن کا علم 96فیصد پاکستانیوں کو نہیں ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے جس میں متعدد فیچرز موجود ہیں۔ اربوں صارفین اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں مگر کروڑوں کو اس میں چھپے چند بہترین فیچرز کا علم ہی نہیں ہوتا۔ واٹس ایپ کی ایسی ہی چند ٹرکس کے بارے میں جانیں جو اس پلیٹ فارم میں آپ کے بہت زیادہ کام آسکتی ہیں۔ ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک یا اسٹرائیک تھرو اسٹائل میں پوسٹ کریں ویسے تو یہ فیچر میٹا کی زیرملکیت ایپ میں کئی برس سے موجود ہیں مگر حیران کن طور پر اب بھی متعدد افراد کو اس کا علم نہیں۔

اگر آپ اپنے میسج کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو میسج کے شروع اور آخر میں * کا اضافہ کردیں، جیسے biscuit۔ اسی طرح اٹالک کے لیے میسج کے شروع اور آخر میں _ کو لگانا ہوگا، جیسے text، جبکہ اسٹرائیک تھرو اسٹائل کے لیے جملے کے آخر اور شروع میں ~ کا اضافہ کرنا ہوگا، جیسے text۔ اور ہاں کسی میسج کے شروع اور آخر میں “` کا اضافہ کرکے آپ مونو اسپیس فونٹ میں بھی اپنے پیغام کو تحریر کرسکتے ہیں۔ موبائل ڈیٹا پر واٹس ایپ فائلز کو آٹو ڈاؤن لوڈ ہونے سے روکیں اگر آپ اپنے قیمتی موبائل ڈیٹا (انٹرنیٹ) کو بچانا چاہتے ہیں تو میڈیا ڈاؤن لوڈ کے آپشن کو ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے…

1 min ago

کراچی میں سُنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی

کراچی قدرت روزنامہ) پولیس نے27 اپریل کو صرافہ بازار میں ہونے والی ایک ڈکیتی کے…

4 mins ago

ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے…

5 mins ago

پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونیکا فیصلہ، 8 وزارتیں ملنے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے دو…

12 mins ago

نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی…

15 mins ago

کے پی میں پیپلز پارٹی کا گورنر، حکومت کا فضل الرحمٰن سے آخری رابطہ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا کیلئے نامزد صوبائی گورنر کی ہفتے کی شام پشاور…

17 mins ago