بل گیٹس سے طلاق کے ایک سال بعد سابق اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

نیو یارک (قدرت روزنامہ) طلاق کے ایک سال بعد میلنڈا فرنچ گیٹس نے حال ہی میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کی اور کہا کہ یہ ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ تھا۔ فارچون میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں، 58 سالہ میلنڈا نے کہا، “میرے پاس کچھ ایسی وجوہات تھیں کہ میں اس شادی کو مزید برقرار نہیں رکھ سکتی تھی. “انڈیا ٹوڈے “کے مطابق میلنڈا کا کہنا تھا کہ کوویڈ کے بارے میں عجیب بات یہ ہے کہ اس نے مجھے وہ کرنے کی رازداری دی جو مجھے کرنے کی ضرورت تھی۔ یہ ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ ہے، بے شمار طریقوں سے، لیکن میرے پاس اس سے گزرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا .انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا”میں اس شخص کے ساتھ کام کرتی رہی

جس سے میں دور جا رہی تھی اور مجھے ہر ایک دن اپنی بہترین شخصیت دکھانے کی ضرورت پڑتی تھی، اگر میں صبح 9 بجے رو رہی ہوں اور پھر جس شخص سے میں دور جا رہی ہوں اس کے ساتھ صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنس میں ہونا پڑے گا اور مجھے دکھانا ہوگا کہ سب ٹھیک ہے. “خیال رہے کہ سابق جوڑے نے 1994 میں شادی کی تھی اور ان کے 3 بچے ہیں-میلنڈا فرنچ گیٹس اور بل گیٹس نے تقریباً 30 سال کی شادی کے بعد مئی 2021 میں طلاق کا اعلان کیا تھا جب کہ اسے اگست 2021 میں حتمی شکل دی گئی تھی، جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن، بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو ایک ساتھ چلاتے رہیں گے۔