ماڈل ’نیہا راجپوت‘ نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کردیں، بولڈ تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ماڈل نیہا راجپوت نے ایک بار پھر شیئر کیں اپنی کچھ گلیمرس تصاویر جنھیں دیکھتے ہی ان کے چاہنے والے حیران رہ گئے۔ان تصاویر کو ان کے چاہنے والے اور ان کی ساتھی ٹاپ پاکستانی ماڈلز کافی پسند کر رہی ہیں اور تعریفی کلمات بھی لکھ رہی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہیں ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے ماڈل کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
تصاویر دیکھیں:

اس سے قبل نیہا نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں اور شہباز تاثیر ہمارے خاندان کے نئے رکن شاویز علی تاثیر کو دنیا سے متعارف کروا کر بہت خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ہم اپنی خوشیوں کے لیے ہمیشہ اللّہ کے شُکر گزار ہیں اور اپنے چھوٹے کے ساتھ زندگی کے قیمتی لمحات سے لطف اندوز ہونے میں بہت مصروف ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ماں بننے سے میری زندگی بدل گئی ہے اور میں ہر روز بہت شکر گزار محسوس کرتی ہوں، ان ننھے ہاتھوں کا میری انگلی پکڑنا، میرے لیے دُنیا کی سب سے خاص اور قیمتی خوشی لگ رہی ہے۔

نیہا راجپوت نے لکھا کہ بے خواب راتیں اور زبردست جذبات نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ کس طرح صبر کرنا ہے۔یاد رہے کہ شہباز تاثیر نے گزشتہ برس دسمبر میں ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کی تھی اور رواں سال اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
اس سے قبل شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا راجپوت پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

2 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

9 mins ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

12 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

26 mins ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

38 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

2 hours ago