کترینہ کیف کی شخصیت میں شوبز میں انٹری کے بعد کیا تبدیلی آئی؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شخصیت کے بارے میں بات کی۔کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ’شوبز انڈسٹری کا حصّہ ہونے کی وجہ سے ان کی زندگی عوام کی نظروں میں جیسی بھی ہو لیکن وہ خود اپنے آپ سے سچا رہنا پسند کرتی ہیں‘۔اُنہوں نے کہا کہ’میرے لیے یہ بتانا بہت مشکل ہے کہ چیزیں لوگوں کے نقطہ نظر سے کیسی لگتی ہیں کیونکہ میں چیزوں کو صرف اپنے نقطہ نظر سے دیکھ سکتی ہوں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’لہذا، مجھے تو خود میں کوئی تبدیلی نہیں نظر آرہی، میں اپنی زندگی میں ہمیشہ سے ہی اپنے آپ سے سچی ہوں یہاں تک کے جیسے جیسے زندگی بڑھی اور اس نے مجھے مختلف تجربات سے متعارف کروایا، اب بھی ویسی ہی ہوں‘۔
کترینہ کیف نے کہا کہ’میں جو بھی ہوں اپنے ساتھ سچی ہوں اور میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے‘۔اُنہوں نے کہا کہ’ 17 سال کی عمر میں انڈسٹری میں آنے کے بعد سے عوام کی نظروں میں رہی ہوں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ ایسا ہی ہے جیسے میں بڑی ہوئی اورسمجھدار ہوئی میرے مداح نچلےطبقے سے لیکر امیرترین لوگوں تک مختلف قسم کے لوگ ہیں‘۔کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ’مجھے میرے مداحوں کی یہ بات بہت پسند آئی کہ وہ میرے پورے سفر میں میرے ساتھ رہے‘۔انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کومیڈیا سے دور رکھنا پسند کرتی ہیں۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

51 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

57 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

1 hour ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

1 hour ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

1 hour ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

1 hour ago