خواتین اب محرم کے بغیربھی عمرہ ادا کرسکیں گی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیربھی عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیربرائے حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق ال ربیعہ نے بیان میں کہا کہ خواتین کے لیے عمرہ ادا کرنے کے لیے محرم کی شرط ختم کردی گئی ہے اور اب خواتین بغیر محرم کے بھی عمرہ کرسکیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ کی کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے اور دنیا بھر سے کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد اب عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

وزیر برائے حج و عمرہ نے کہا کہ حج اور عمرہ کے اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کا دارومدار بہت سی دوسری چیزوں پر ہے۔ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت 200 بلین سعودی ریال سے بڑھ چکی ہے۔ یہ مسجد الحرام کی توسیع کا تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کام جاری ہے۔

ڈاکٹر توفیق نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کے عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کی گئی ہے جس میں روبوٹس کا استعمال بھی شامل ہے۔

Recent Posts

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

4 mins ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

16 mins ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

56 mins ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

1 hour ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

1 hour ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

1 hour ago