ہانیہ عامر اور فرحان سعید کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید کا ایک ساتھ نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ جسے سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ سیریل “میرے ہمسفر “سے شہرت پانے والی معروف جوڑی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکارو اداکار فرحان سعید کو شائقین اب ایک ساتھ دیکھنا پسند کر تے ہیں۔ایسے میں انکا نیا پروجیکٹ آنے والا ہے وہیں انہوں نے ایک ساتھ خوبصورت فوٹوشوٹ کروایا ہے جسے دیکھ کر مداحوں کی خوشی میں اضافہ ہو گیا۔

لالی ووڈ کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر اور چاکلیٹی بوائے فرحان سعید اس فوٹو شوٹ میں ایک ساتھ خوبصورت جوڑی کا نمونہ پیش کر رہے ہیں جبکہ یہ فوٹو شوٹ کسی کپڑوں کے برانڈ کے لیے کروایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو میں ایک ساتھ پرفارمنس دی تھی جسےصارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔دوسری جانب اسی شو میں فرحان سعید کی اہلیہ، عروہ حسین نے اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔

Recent Posts

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

4 mins ago

سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر…

16 mins ago

چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے چاند کا اب تک کا سب…

18 mins ago

جسٹس بابرستار کےخلاف مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ کی تشکیل کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق ممکنہ طور پر…

31 mins ago

موبائل سم بندش کے احکامات صارفین کےقانونی حقوق سے متصادم ہیں: ٹیلی کام انڈسٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنےکے معاملے…

55 mins ago

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو بھائیوں نے عدالت کے باہرتشدد کا نشانہ بنا دیا

ملتان(قدرت روزنامہ)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا…

1 hour ago