نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں: بابراعظم

کرائسٹ چرچ(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں اور میچ جیتنے کیلئے 130رنز بہت کم تھے۔تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160کے قریب سکور ہوتا تو میزبان ٹیم کو روک سکتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وکٹ سست تھی اور ہم نے اچھی بیٹنگ بھی نہیں کی تاہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور آئندہ میچز میں یہ غلطیاں نہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 131 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم کیوی ٹیم نے یہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.1 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹاپ آرڈر کے بعد مڈل آرڈر بھی لڑکھڑا گیا۔ محمد رضوان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو 14 رنز بنا کر شان مسعود بھی آؤٹ ہو گئے۔ شاداب خان 8، بابراعظم 21، افتخار احمد 27، حیدر علی 8 اور آصف علی 25 رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر نے ہدف کے تعاقب میں انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 117 رنز جوڑے تاہم اس موقع پر فن ایلن شاداب خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں سٹمپ ہو گئے۔ انہوں نے 42 گیندوں پر 6 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 62 رنز بنائے جبکہ ڈیوون کونوے نے 46 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

3 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

3 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

3 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

3 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

3 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

3 hours ago