ملالہ یوسف زئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچ گئیں
کراچی (قدرت روزنامہ)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر دادو روانہ ہوگئیں، اس موقع پر انہیں دادو و اطراف کے علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق ملالہ یوسف زئی اس وقت ضلع دادو کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جوہی کے دورے پر ہیں۔
سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور سماجی کارکن اور زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے بھی موجود ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملالہ یوسف زئی کے سیلابی علاقوں کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملالہ کے دورے سے سندھ میں انسانی کرائسز کی آواز عالمی سطح تک پہنچے گی۔ملالہ یوسف زئی اور ضیاء الدین یوسف زئی کا سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کا مقصد متاثرین کی مدد کرنا ہےوزیر اعلی سندھ شام میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کرینگے۔