ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ملک میں مسلسل دو ہفتے اضافے کے بعد پھر سے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر اسی دورانیے میں مہنگائی کی شرح 29.44فیصد سے کم ہوکر 28.44 فیصد کی شرح پر آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ16 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز کی قیمتوں میں1.57فیصد،ٹماٹر کی قیمتوں میں13.51 فیصد ،انڈوں کی قیمت میں2.12 فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں2.07 فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں1.39 فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں2.76 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلو کی قیمتوں میں1.78فیصد،خشک دودھ کی قیمتوں میں 3.82فیصد، ماچس باکس کی قیمتوں میں 5.65 فیصد ،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں2.09فیصد،سادہ روٹی کی قیمتوں میں2.05 فیصد اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں1.24فیصد کمی ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 16شیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
تنخواہ کے حساب سے مہنگائی کی شرح
اعدادوشمار کے مطابق 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں23.40فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں22.87 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں27.08فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29.55فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 34.25فیصد رہی ہے۔

Recent Posts

’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا…

2 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرل لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ…

7 mins ago

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا…

12 mins ago

نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

نیویارک(قدرت روزنامہ)ٹی20ورلڈکپ سے قبل نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ پاک…

18 mins ago

اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف

لاہور(قدرت روزنامہ)راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ گیری…

23 mins ago

مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف میں کم ہوتی دوریاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )حکومت کے خلاف اپوزیشن الائنس میں جمعیت علماء اسلام کی شمولیت کے…

29 mins ago