فیصل آباد میں این اے 108 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) فیصل آباد میں این اے 108 میں ن لیگ کے ووٹرز نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے ووٹرز کو پولنگ بوتھ میں موبائل فون ساتھ لے جانے کی اجازت دی گئی،ووٹرز نے شیر کے نشان پر مہر لگا کر بیلٹ پیپر کی تصویر وائرل کر دی۔پریزائیڈنگ افسر کی جانبدار پر مخالف ووٹرز نے غم و غصہ کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مردان میں این اے 22 میں بھی ووٹرز نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
ووٹرز نے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو بنائی۔ ادھر خانیوال میں پی پی 209 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 میں جھگڑا ہوا،پی پی 209 سے لیگی امیدوار درجنوں سپورٹرز کے ساتھ پہنچ گیا،لیگی سپورٹرز اور پاکستان تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔
ن لیگ نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف کا ایجنٹ ہمارے ووٹرز کو گمراہ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں۔جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔قومی اسمبلی کی آٹھوں نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھی۔
تمام حلقوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔فیصل آباد اور ننکانہ صاحب میں بھی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے، فیصل آباد میں عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی سے ہے۔شیخوپورہ، خانیوال اور بہاول نگر میں پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں میں سے دو نون لیگ کے منحرف ارکان کے استعفوں سے خالی ہوئیں۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

31 mins ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

40 mins ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

48 mins ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

1 hour ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

1 hour ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

1 hour ago