حمزہ علی عباسی کی ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کاپی کرنیوالوں کو تنبیہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی سنیما سے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شائقین کے لیے یہ انتباہ جاری کیا ہے۔
اداکار کی جانب سے جاری کیے گئے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی سنیما سے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) October 15, 2022
اس سے قبل فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت اور ہدایت کار بلال لاشاری نے بھی شائقین سے یہ درخواست کی تھی کہ وہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔
خیال رہے کہ بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو تقریباً 30 سے زائد ممالک میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ سیاسی صورتِ حال کی وجہ سےاس فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا گیا۔