الیکشن کمیشن کا پولنگ کے دوران موبائل استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے بعض پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال کا نوٹس لے لیا . الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دوران موبائل استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے .

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے . الیکشن کمیشن نے متعلقہ آر اوز، ڈی آر اوز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں .
ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کا موبائل لے جانا سختی سے منع ہے . یہ سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی ہے . تمام آر اوز ،ڈی آر اوز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں . یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے .
صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی .

کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں . قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوچکا . صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی . کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں .
جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے . قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار ہیں جبکہ ملتان کے حلقے این اے 157 پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سے ہے . قومی اسمبلی کی آٹھوں نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھی . تمام حلقوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پولنگ والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں