بحران سے نکلنے کیلئے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہونگے ،ڈاکٹرعشرت حسین

بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں،سری لنکاکی معاشی صورت حال میں بہت فرق ہے، بھارت نے نوے کی دہائی میں نجکاری شروع کی پاکستان میں ایسانہ ہوا، حکومت کو کاروبار نہیں کرناچاہیے، نجکاری کرنا ہوگی،سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا تقریب سے خطاب

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین نے کہاہے کہ بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں، بحران سے نکلنے کے لیے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکاکی معاشی صورت حال میں بہت فرق ہے، بھارت نے نوے کی دہائی میں نجکاری شروع کی پاکستان میں ایسانہ ہوا، بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں۔سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ وفاق کے پاس تنخواہیں دینے کے بھی پیسے نہیں ہوتے، بحران سے نکلنے کے لیے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ڈاکٹرعشرت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کو کاروبار نہیں کرناچاہیے، نجکاری کرنا ہوگی، ٹیکس چوری کے لیے کاروباری افراد کو تمام طریقے معلوم ہیں، یومیہ لاکھوں کا کاروبار کرنے والے بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو ٹیکس نیٹ میں ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا جا رہاہے۔

Recent Posts

عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا…

6 mins ago

بلوچستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات سے انکار ممکن نہیں، صدر مملکت آصف زرداری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن…

9 mins ago

ایرانی تیل اسمگلنگ سے متعلق لسٹ میں اسد اللہ بلوچ کا نام شامل کرنا الزام تراشی ہے، بی این پی عوامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی ترجمان نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ…

13 mins ago

بلوچستان میں وزرا اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے من پسند تعیناتیاں کررہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا…

19 mins ago

ٹی 20 کرکٹ، بابر اعظم کو ویرات کوہلی اور روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کیلئے کتننے رنز درکار ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا…

34 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت اچانک کیوں گرگئی؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ 3 روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 227 روپے…

41 mins ago