اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ کب سے ہوگا؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کے بعد شہریوں کے چہرے کھل اٹھے . تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی اور ساڑھے 10 فٹ تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی .

فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہیف بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں . محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں ہفتہ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے . اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے،مون سون ہوائیں آج شدت کے ساتھ کشمیر و شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوچکی ہیں . . .

متعلقہ خبریں