ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر روز بروز مہنگا اور پاکستانی روپیہ سستا ہوتا جا رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 88 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے۔

Recent Posts

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

7 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

17 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

25 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

1 hour ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

1 hour ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

1 hour ago