شہید کارگل کرنل شیر خان کے مزار سے سولر بیٹریاں ، نشان حیدر کی کاپیاں،جھنڈے اور دیگر سامان چوری

صوابی(قدرت روزنامہ)کرنل شیر خان کلے میں ملزمان نے شہید کارگل کرنل شیر خان کے مزار سے موجود سولر بیٹریاں ، نشان حیدر کی کاپیاں جھنڈے اور دیگر سامان موٹر سائیکل سمیت چوری کر کے فرار ہو گئے۔جنگ اخبارکی رپورٹ کے مطابق شہید کارگل کرنل شیر خان کے بھتیجے نعمان شیر ولد انور شیر سکنہ کرنل شیر خان کلے نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے بتایا کہ مزار کیپٹن کرنل شیر خان شہید سے دو ملزمان نے تین عدد نشان حیدر کاپی ، دو عدد جھنڈے ، تین پولز ، دو عدد مار خور ، ایک عدد یو پی ایس ، دو عدد بیٹریاں ایک عدد سولر شیشہ ، ایک عدد واٹر فلٹر ، ایک عدد پیڈسٹل فین اور ایک عدد زیمکو موٹر سائیکل 70چوری کر کے فرار ہو گئے۔ کالو خان پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Recent Posts

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مراکش حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر سامنے…

10 mins ago

ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن…

22 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

35 mins ago

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

6 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

6 hours ago