ڈالر نے پھر سے روپے کو روند ڈالا ایک ہفتے کے دوران امریکی کرنسی تقریبا 9 روپے مہنگی ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) روپے کی قدر مسلسل گرنے لگی، امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، آج بھی کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید کمزور ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 7 کاروباری ایام کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8.90 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے سے زائد کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
جبکہ انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں7 پیسے مہنگا ہوا ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 220 روپے 95 پیسے ہوگئی۔ جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر مصنوعی ہے اس کو200 روپے نیچے لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت سے متعلق فیصلے کرنے میں آزاد نہیں ہوتا تو چیلنج کو قبول نہیں کرتا۔

ڈالر ریٹ کو کنٹرول کرنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، بیرونی ذخائر کے سائزکی وجہ سے مارکیٹ میں تھوڑا سامسئلہ ہے، ہوسکتا ہے کہ بڑی جلد بینکرز کو اکٹھا کروں اور بات کرو۔ میڈیا کو چاہیے کہ مارکیٹ کو اعتماد دیں، کوئی فکر والی بات نہیں ہے، میں نے اپنی پروجیکشن بنا لی ہے ، اسی کے اندر بات کر رہے ہیں ، معاشی اعشاریوں میں بہتری سے مہنگائی کم ہوگی، مہنگائی چار سال میں آئی ہے، مہنگائی کی شروعات ہوئی جب کوئی گورننس نہیں تھی، جب چیزوں میں بہتری آئے گی تو مہنگائی بھی نیچے آئے گی۔ آنے والے ہفتوں میں مہنگائی کا بوجھ بھی کم ہوجائے گا۔پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

3 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

3 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

3 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

4 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

4 hours ago