ڈالر نے پھر سے روپے کو روند ڈالا ایک ہفتے کے دوران امریکی کرنسی تقریبا 9 روپے مہنگی ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) روپے کی قدر مسلسل گرنے لگی، امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری . تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، آج بھی کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید کمزور ہو گیا .

بتایا گیا ہے کہ 7 کاروباری ایام کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8.90 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے سے زائد کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے .
جبکہ انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں7 پیسے مہنگا ہوا ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 220 روپے 95 پیسے ہوگئی . جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر مصنوعی ہے اس کو200 روپے نیچے لائیں گے .
انہوں نے کہا کہ معیشت سے متعلق فیصلے کرنے میں آزاد نہیں ہوتا تو چیلنج کو قبول نہیں کرتا .

ڈالر ریٹ کو کنٹرول کرنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، بیرونی ذخائر کے سائزکی وجہ سے مارکیٹ میں تھوڑا سامسئلہ ہے، ہوسکتا ہے کہ بڑی جلد بینکرز کو اکٹھا کروں اور بات کرو . میڈیا کو چاہیے کہ مارکیٹ کو اعتماد دیں، کوئی فکر والی بات نہیں ہے، میں نے اپنی پروجیکشن بنا لی ہے ، اسی کے اندر بات کر رہے ہیں ، معاشی اعشاریوں میں بہتری سے مہنگائی کم ہوگی، مہنگائی چار سال میں آئی ہے، مہنگائی کی شروعات ہوئی جب کوئی گورننس نہیں تھی، جب چیزوں میں بہتری آئے گی تو مہنگائی بھی نیچے آئے گی . آنے والے ہفتوں میں مہنگائی کا بوجھ بھی کم ہوجائے گا . پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں