نئی آٹو پالیسی کے بعدمزید2 کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یونائیٹڈ موٹرز اور پرنس ڈی ایف ایس نے بھی اپنے چند ماڈلز کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔ جن میں یونائٹڈ براوو، یونائٹڈ الفا اور پرنس پرل بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یونائٹڈ براوو(United Bravo)کی قیمت میں 69ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد وہ 10لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 10لاکھ 30ہزار روپے پر آ گئی ہے۔ یونائٹڈ الفا کی قیمت میں 95ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے ساتھ اس کی قیمت 14لاکھ 45ہزار روپے سے کم ہو کر 13لاکھ 50ہزار روپے ہو گئی ہے۔پرنس پرل کی

قیمت پہلے 11لاکھ 99ہزار روپے تھی جس کی قیمت میں 88ہزار روپے کمی کی گئی ہے اوراس کی نئی قیمت 11لاکھ 11ہزار روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں یونائیٹڈ موٹرز کی طرف سے یونائٹڈ براوو کی قیمت میں 2لاکھ 40ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس سے اس کی قیمت 9لاکھ 85ہزار روپے سے بڑھ کر 11لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی تھی۔اسی عرصے میں پرنس پرل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک، دو روز میں ہوجائے ہوگا، آٹو سیکٹر سب سے بڑا سیکٹر ہے جسے بہتر بنا کر برآمد کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،پہلا ہدف معیشت کا پہیہ چلانا تھا، پچھلے سال ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں بنیں، نئی آٹو پالیسی کے تحت ہمارا ہدف ہےکہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں اور اگلے سال کم از کم 3 لاکھ تک پہنچے،جیسے ہی ہم نوکریاں بڑھائیں گے اس سیکٹر میں اس سال تقریباً 3 لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔

Recent Posts

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

3 mins ago

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

13 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

18 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

26 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

29 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

40 mins ago