پشاور کے نجی کالج میں گلوکارہ کی غیر اخلاقی پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور کے نجی کالج میں گلوکارہ کی نامناسب لباس میں پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے نجی کالج این سی ایس میں ہنر میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں غیر ملکی گلوکارہ کو بھی مدعو کیا گیا جن کی نامناسب لباس میں پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔


ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے گلوکارہ نے پاکستانی اقدار سے متضاد مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ یہ خاتون انتہائی بولڈ انداز میں مغربی گانے پر بھی پرفارم کررہی ہیں۔
ویڈٰیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی غصے کا اظہار کیا اور خاتون کے لباس سمیت ان کی پرفارمنس کو غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے نجی کالج کو نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر تین دن میں جواب جمع نہیں کروایا گیا تو کالج کا الحاق ختم کردیا جائے گا جب کہ یہ نوٹس انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔