مینار پاکستان واقعہ، پولیس نے عائشہ کے ساتھی ریمبو کا میڈیکل کروا لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مینار پاکستان میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا کیس، پولیس نے مزید 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمے کے واحد گواہ ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ریمبو کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ۔
مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ بدتمیزی اور ہراساں کرنے پر پولیس نے نادرا کی مدد سے مزید ملزمان کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی ، پولیس کا کہنا ہےکہ 66 افراد زیرحراست،40کی گرفتاری ڈالی گئی،ملزمان کوویڈیو اور شناخت ہونےپرگرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان کی نادرا سےشناخت کرائی گئی،شناخت کےبعد ملزمان کی باضابطہ گرفتاری ہوئی، زیرحراست ملزمان سےتفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ریمبو کا میڈیکل کروا لیا، اس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید دفعات بھی مقدمہ میں شامل کی جاسکتی ہیں،ریمبو کا بیان بھی سی آئی اے پولیس نے ریکارڈ کرلیا ، ریمبو نے اپنے اور ساتھی ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیل بیان کردی۔علاوہ ازیں سیشن کورٹ نے پولیس کو مینار پاکستان پر خاتون سے بد سلوکی کے کیس میں ملوث شہروز سعید نامی ملزم کی گرفتار ی سے تین ستمبر تک روک دیا۔
واضح رہےکہ مینار پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کے روز شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 400 منچلوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیئے، ہوا میں بال کی طرح اُچھالتے رہے،گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آگئی، ٹک ٹاکرعائشہ اکرم بیگ کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

Recent Posts

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

3 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

5 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

17 mins ago

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

اپوہ(قدرت روزنامہ)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں…

26 mins ago

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

54 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

1 hour ago