اداکارہ سلمٰی ظفر نے والدہ کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی ویژن اور تھیٹر کی معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنی والدہ کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی۔اداکارہ سلمیٰ ظفر نے مشہور اسٹیج ڈرامے’بکراقستوں پر‘ سے شہرت حاصل کی اور پھر لاتعداد ہٹ اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جوکہ اب یوٹیوب پر بھی موجود ہیں۔
مشہور ٹی وی سیریز ’یہ زندگی ہے‘ میں بھی ان کی شاندار اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا تھا۔
حال ہی میں میزبان اور کامیڈین نادر علی کے ہمراہ ایک پوڈ کاسٹ میں اُنہوں نے اپنی والدہ کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ ان کے والد پختون اور والدہ پارسی تھیں لیکن بعد ازاں والدہ نے اسلام قبول کرلیا تھا۔
اُنہوں نے اپنی والدہ کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے ایک دلچسپ کہانی سنائی۔اُنہوں نے بتایا کہ ’میری والدہ جب میرے والد سے ملی تھیں تو اس وقت وہ گیتا بالی کے ساتھ کام کرتی تھیں‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میری والدہ کو یہ خوف تھا کہ جب ان کی موت ہوجائے گی تو ان کے مردہ جسم کو گدھ کھا جائیں گے‘۔
سلمٰی ظفر نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’دراصل والدہ نے پارسی مذہب کے ان تصورات کی وجہ سے اسلام قبول کیا جوکہ انسان کے مردہ جسم کو دہی میں میرینیٹ کرنے سے متعلق ہیں جسے گدھ کھا جاتے ہیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’خدا نہ کرے کہ ہمارے ساتھ ایسا ہوتا، ہم سب کو اللّٰہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں، اگر ہم سوچیں تو ہم اس بات پر ہی اللّٰہ کے سامنے شکر سے سر نہ اُٹھا سکیں کہ ہم مسلمان پیدا ہوئے ہیں‘۔

Recent Posts

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…

8 mins ago

برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر…

37 mins ago

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن…

43 mins ago

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

48 mins ago

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

1 hour ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

1 hour ago