علیزے سلطان پر تشدد؛ یاسر حسین نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین نے اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد ثابت ہونے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔یاسر حسین نے علیزے سلطان کی حمایت کرتے ہوئے اداکار فیروز خان سمیت گھریلو تشدد میں ملوث افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اہلیہ اقرا عزیز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں اپنی اہلیہ پر ہاتھ اٹھاؤں گا تو 90 فیصد امکان ہے کہ کل میرا بیٹا بھی یہی کام کرے گا۔اداکار نے لکھا کہ میاں بیوی میں جھگڑا عام سی بات ہے مگر ایک دوسرے کو جانوروں کی طرح مارنا پیٹنا معمولی بات نہیں ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)


یاسر حسین نے لکھا کہ میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں پھر چاہے وہ کوئی سپر اسٹار کرے یا عام آدمی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں علیزے اور ان کے اہلخانہ کی حمایت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ جلد انہیں مشکلات سے باہر نکالے اور زندگی میں سکون عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو 7 جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا، اور 10 مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔



علیزے پر کئے گئے تشدد کی تصاویر منظرِ عا م پر آنے کے بعد ان کی حمایت میں اداکارہ مریم نفیس امان، عثمان خالد بٹ، منشا پاشا اور مشی خان سمیت کئی فنکار اور سوشل میڈیا صارفین علیزے سلطان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔