سعودی ولی عہد کا مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے افسوسناک واقعہ پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کے حکم کے بعد وزیراعظم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو 3 سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Recent Posts

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

7 mins ago

مخالفین کپڑوں،جوتوں پر ہی الجھ کے رہ گئے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کپڑوں،جوتوں پر…

20 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا نے وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرلیں

کولمبو (قدرت روزنامہ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سوئنگ…

1 hour ago

وزیرخزانہ کو پی آئی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی کیلئے منائیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ پبلک…

1 hour ago

ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز باہو بلی کراؤن آف بلڈ بنانے کا اعلان کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلموں کے ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز…

2 hours ago

موٹر وے پر خاتون ڈرائیور اور پولیس اہلکار میں تلخ کلامی کا ایک اور واقعہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں موٹر وے پر خاتون ڈرائیور اور…

2 hours ago