اسلام آباد میں لڑکی پر تشدد کرنے والے ملزم کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) راولپنڈی پولیس نے لڑکی پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کے بعد ایک اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ملزمان کی جانب سے لڑکی پر تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ وہ ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں .

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ اسلام آباد میں رونما ہوا ہے . سی پی او راولپنڈی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے احکامات جاری کر دئیے جب کہ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ذمہ داری جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور اب پولیس ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے . اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتےہوئے کہا کہ خاتون پرتشدد کرنے والے ملزم حماد شاہ کو ائیرپورٹ پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا . سی پی او محمد احسن یونس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ افسران کو فوری کاروائی کے احکامات دیے تھے . خواتین پر جبر و تشدد قطعا برداشت نہیں، راولپنڈی پولیس ایسےملزمان کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر کارفرما ہے . واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ملزمان کی جانب سے لڑکا اور لڑکی پر تشدد کیا جا رہا تھا تھا . اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا تھا اور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا . لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا کے پانچویں ساتھی بلال مروت کو بھی گذشتہ روز گرفتار کیا گیا . ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک ماہ میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ، ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ پر ڈالے جائیں گے ، پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں