کہوٹہ ،میں مہنگائی کا طوفان ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشاہ اضافہ ،غریب فاقوں پر مجبور

کہوٹہ (قدرت روزنامہ) کہوٹہ شہر اور گردونواح میں بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک نیا طوفان آگیا چینی100سے لیکر 110,115تک فروخت جبکہ گھی فی کلو قیمت میںبھی30سے40روپے اضافہ ہو گیا اسی طرح آٹا دالیں دودھ دہی سبزیاں فروٹ و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشاہ اضافہ ہونے سے غریب لوگ فاقوں پر مجبور ہو گے بڑا گوشت 600جبکہ چھوٹا گوشت 1000سے 1200تک فروخت ہونے لگا لاغر بیماور اور کم عمر جانور ذبح کر کے لوگوں میں بیماریاں پھیلائی جا رہی ہے کئی لوگوں نے گھروں میں سلاٹر ہاوس بنا رکھے ہیں دیہاتوں سے ذبح کیے ہوئے جانور قصاب مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں کہوٹہ شہر میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہ ہے روزانہ ریٹ لسٹ دیکر ہزاروں روپے بٹورے جاتے ہیں مگر انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل کروانے اور اسکو اویزاں کروانے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے . .

.

متعلقہ خبریں